Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 30, 2017 02:48 pm views : 807

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Chinese Delegation
  • Urdu

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چائنہ ہیوانگ گروپ کے نائب صدرفین زیزیا کی قیادت میں وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چائنہ ہیوانگ گروپ کے نائب صدرفین زیزیا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران 1320 میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر پیشرفت ،کوئلے کی ترسیل اور منصوبے کے آپریشنل امور پر بات چیت کی گئی۔
ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر ہونے والے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کر نے پر اتفاق کیاگیا۔
چینی وفد کی منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا1320میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ ان تھک محنت ،رفتار اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کے لیے چین کی کمپنی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
شہباز شریف نے کہامیں منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر آپ کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے۔دونوں ممالک میں معاشی تعاون اور دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت چین نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاسی پیک کے تحت چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سچی اورمخلص دوستی کا ثبوت ہے۔پاکستان بھر میں سی پیک کے تحت منصوبو ں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔
نائب صدر چائنہ ہیوانگ گروپ نے کہاشہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پر زبردست انداز میں کام ہو رہا ہے۔شہباز شریف کے ویڑن کے مطابق ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔سی پیک سے پاک چین دوستی اور معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
فین زیزیا نے مزید کہااپنے دوست ملک پاکستان کے عوام کی سماجی و معاشی حالت کی بہتری میں تعاون ہماری ذمہ داری ہے۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کا اہم منصوبہ ہے۔
صوبائی وزیر چوہدری شیر علی ،چیئرمین قائداعظم سولر پاور کمپنی چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری توانائی،جی ایم این ٹی ڈی سی اور ریلوے کے حکام کے علاوہ چائنہ ہیوانگ گروپ کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved