Mar 30, 2017 03:59 pm
views : 765
Location : Manzoor Wattoo Residence
Lahore- President PPP Punjab Qamar Zaman Kaira Press Conference
لاہور، لیگ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان الیکشن پر قبضے کی سازش ہیں، قمرزمان کائرہ
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ نوازشریف نے ادھورے منصوبے
چھوڑ کر سیاسی کیمپئن شروع کی جو کہ انتخابات سے قبل دھاندلی کی ایک کوشش
ہیں۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وٹو کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس
کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ
پیپلزپارٹی دور میں سپریم کورٹ نے ترقیاتی کام روکے تھے لیکن آج کیا ہو رہا
ہے پہلے سے شروع ہونے والے منصوبوں کے لئے فنڈز نہیں لیکن پنجاب حکومت کی
اشتہاری مہم چلانے کے لئے فراوانی سے فنڈز دئیے جارہے ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے عمران خان کی جانب سے پی پی پی اور نواز لیگ میں ہونے
والے مک مکے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پر کوئی مقدمہ
نہیں اور ہم مخالفین کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں انہوں نے حکومت پر الزام
عائد کیا کہ وہ انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اسکمیں دے رہی ہے
جبکہ ہمارے دور میں عدالت نے الیکشن سے پہلے ترقیاتی اسکمیں دینے سے روکا
اگرآج نھی پیپلزپارٹی حکومت میں ہوتی تو اب تک فیصلہ آ بھی چکا ہوتا کائرہ
نے ن لیگ کی جانب ترقیاتی اسکمیوں کے اعلانات کو الیکشن پر قبضہ قرار دیا۔