Mar 30, 2017 04:08 pm
views : 789
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 439 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، انڈیکس میں 439 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزروزجمعرات کو
مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
439 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 47936 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 363 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 84 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 266 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔