Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 30, 2017 04:25 pm views : 781

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Minister of Foreign Office Weekly Briefing
  • Urdu

اسلام آباد، عالمی برادری اور اقوام متحدہ ، بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے،نفیس زکریا

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ ممبئی میں جناح ہاوٴس قائداعظم کی رہائش گاہ رہا ہے اس لئے بھارت جناح ہاوٴس کی پاکستانی ملکیت اور اس کی اہمیت کا خیال رکھے۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی دبانے کے لیے ظلم کا بازار گرم ہے، بھارتی افواج نے گزشتہ روز بھی چار نوجوان کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا، مقبوضہ کشمیرمیں ایک شہید کے جنازے پربارود کا استعمال کیا گیا، نئی شہادتوں سے شہید کشمیریوں کی تعداد 150 ہو گئی ہے جب کہ11 ہزار سے زائد کشمیریوں کی بینائی پیلٹ سے متاثر ہوئی، ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ ، بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے۔
. انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے غیر مستقل انسانی حقوق کمیشن نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا لیکن بھارت نے کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دی جوکہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
ممبئی میں واقع قائد اعظم کی رہائش گاہ کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ممبئی میں جناح ہاوٴس قائداعظم کی رہائش گاہ رہا ہے، بھارت جناح ہاوٴس کی پاکستانی ملکیت اور اس کی اہمیت کا خیال رکھے.
\ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان بھارتی حمایت یافتہ اور مالی امداد سے جاری دہشت گردی کا شکار ہے، سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں بھارتی سرکاری اداروں کا ہاتھ ثابت شدہ ہے، کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں موجودگی اور گرفتاری سے بڑھ کر بھارتی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ہوسکتا۔ بین الاقوامی برادری کو بھارتی رہنماؤں کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں وہیں کی ہندو انتہا پسند تنظیمیں دہشت گردی کر کے الزام دوسروں پر لگاتی ہیں، بھارت میں اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک معمول بن چکا، بھارتی گجرات میں 2002 میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ سی پیک سے ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، سی پیک کے تحت حال ہی میں حب کول پاور پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved