Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 30, 2017 04:34 pm views : 649

Location : Sindh High Court

Karachi- PPP Leader Sharjeel Memon Media Talk
  • Urdu

کراچی ،سندھ ہائیکورٹ سے شرجیل میمن کی ضمانت منظور

سابق وزیربلدیات سندھ شرجیل میمن پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شرجیل انعام میمن کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مجھ پر جتنے بھی مقدمات ہیں وہ تمام میری غیرموجودگی میں بنائے گئے، ہمیں عدالتوں میں صفائی پیش کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا انصاف کسی ٹی وی اینکر، چوہدری نثار یا وزیراعظم نے نہیں بلکہ اس ملک کے قانون کے مطابق عدالت کو کرنا ہے، میں نے خود کوعدالت کے سامنے پیش کیا، ہر پیشی پرحاضر ہوں گا اور کوئی استثنیٰ نہیں مانگوں گا۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ کچھ نام نہاد سیاست دان میری وطن واپسی کو ڈیل کا تاثر دے رہے ہیں، اگر میں نے کوئی غلط کام کیا ہوتا تو میرے لئے بہت آسان تھا کہ میں وطن واپس ہی نہ آتا، میری اور ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کو ڈیل قرار دینا افسوسناک ہے اور ہماری ضمانت کو ڈیل قرار دینے والے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ڈیل پر لعنت بھیجتی ہے، چوہدری نثارسے نا تو ڈیل کروں گا اور نہ ہی معافی مانگوں گا، انہیں کسی بھی ٹی وی چینل پر مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ چوہدری نثار شہبازشریف کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے ای سی ایل کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے، چوہدری نثار پہلے نوازشریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 90 کی دہائی کی سیاست اور طریقہ کار نہیں چلنے دیں گے، اگر (ن) لیگ کو لڑنا ہے تو کھل کر سامنے آئے اداروں کی آڑ میں نہ لڑے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved