Mar 30, 2017 04:41 pm
views : 728
Location : Sindh High Court
Karachi- PMLN Nehal Hashmi Media Talk
کراچی،ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں،سپریم کورٹ عمران خان کے بیان کا نوٹس لے،نہال ہاشمی
پاکستان مسلم لیگ نون کے جنرل سیکرٹری سینیٹر نہال ہاشمی عدلیہ آزاد ہے اور
کسی وزارت کی ماتحت نہیں ہیں عمران خان کے ڈیل کے الزامات بے بنیاد
ہیں،سپریم کورٹ کمیشن بنائے اورعمران خان کے بیان کا نوٹس لے جوضمانتیں دی
گئی ہیں وہ سپریم کورٹ اور ملک کی دیگر عدالتوں کے ججز نے دی ہیں جو کہ
بالکل آزاد ہیں ،اسطرح کے الزامات لگانا شرمناک عمل ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
نہال ہاشی کا کہنا تھا کہ کسی بھی مجرم کے ساتھ ڈیل نہیں کی جائیگی انہیں
گرفت میں لے کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ چور چور ہوتا ہے چاہے وہ سونے کا تاج پہن
لے یا پیتل کا ،نام لئے بغیر شرجیل میمن کو نشانی بناتے ہوئے نہال ہاشمی نے
کہا کہ شرجیل میمن کو پہنایا جانے والا سونے کا تاج غریب عوام کے پیسوں کا
تھا ،سندھ حکومت کے ان ملازمین کا تھا جنہیں کئی مہینوں سے تنخواہ نہیں
ملی۔