Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 30, 2017 04:51 pm views : 689

Location : Bahria Model School

Karachi-CNS Inaugurates Bahria Model School
  • Urdu

کراچی، تعلیم کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے لازم و ملزوم اور ہر بچے کا بنیادی حق ہے، نیول چیف

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے اور ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ وہ آج یہاں یونس آباد میں بحریہ ماڈل اسکول کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ وزیر خوراک اور پارلیمانی امورجناب نثار کھوڑو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا کہ یہ امر باعث فخر ہے کہ پاک بحریہ مادر وطن کی بحری حدود کے تحفظ کے مقدس فرض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے قیام کا مقصد تعلیم کے شعبے سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر کم ترقی یافتہ علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔یہ امر انتہائی قابل مسرت ہے کہ پاکستان نیوی ایجوکیشنل ٹرسٹ اپنے قیام سے ہی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے عمدگی سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔
مہان خصوصی نے مزید کہا کہ یونس آباد میں معیاری تعلیمی اداروں کی عدم دستیابی کے باعث والدین کے لیے اپنے بچوں کو تعلیم مہیا کرنا مشکل تھا۔ معیاری تعلیمی سہولتوں کے فقدان کے باعث پاک بحریہ نے اس علاقے میں درسگاہ کے قیام کا فیصلہ کیا اور مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ حکومت سندھ نے بھی اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی ہے جس کے لیے میں وزیر اعلی اور وزیر تعلیم کا نہایت ممنون ہوں۔
قبل ازیں کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل فرخ احمد نے حاضرین کو نو تعمیر شدہ بحریہ ماڈل اسکول میں فراہم کی جانے والی جدید تدریسی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اسکول کے پہلے تعلیمی سیشن کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا جس میں ابتدائی جماعتوں سے لے کر میٹرک تقریبا 800طلباء تعلیم حاصل کریں گے اور اس سال کے وسط تک یہ تعداد 1500تک پہنچ جائے گی۔ اسکو ل کے درجے کو رفتہ رفتہ بڑھا
کر انٹر میڈیٹ کالج کی سطح تک لے جایا جائے گا جس سے 7500سے زائد طلباء ، بالخصوص یونس آباد، کاکا پیر اور اطراف میں قائم دیہی علاقوں کے طلبا و طالبات فیضیاب ہوں گے۔
اسکو ل کی عمارت کے تعمیری کام کا آغاز گذشتہ سال کیا گیا جس کے لیے 2.3ایکڑ خطہ اراضی پاک بحریہ کی جانب سے مختص کیا گیا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں چار تدریسی بلاک تعمیر کیے گئے ہیں جن میں طلبا و طالبات کے لیے علیحدہ ونگز،پری پرائمری اور پرائمری بلاک شامل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور دیگر معززین نے نئی تعمیر شدہ اسکول کی عمارت کا معائنہ کیا اور چیف آف نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی ایجوکیشنل ٹرسٹ کی ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved