Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 30, 2017 06:15 pm views : 777

Location : Lahore Zoo

Lahore- Peoples Throng at ZOO
  • Urdu

لاہور شہریوں کے ساتھ جانور بھی گرمی سے بے حال

گرمی نے لاہوریوں کے ساتھ جانوروں کا جینا بھی دوبھر کر دیا ہے۔
لاہورمیں واقع چڑیاگھر جہاں پر مختلف قسم کے جانور اور پرندے لوگوں کی توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں وہیں خوبصورت پارکس بھی لوگوں کوتفریحی ماحول فراہم کیے ہوئے ہیں۔
لاہورمیں مارچ کا مہینہ بھی جون کا منظر پیش کرنے لگا ہے گرمی کے ستائے شہری اپنے اپنے بچوں کے ہمراہ چڑیاگھر کی سیر کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
شہری مختلف قسم کے جانوروں اورخوبصورت پرندوں سے اپنا دل بہلارہے ہیں جبکہ چڑیاگھرمیں موجود پارکس بھی لوگوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔
لاہور چڑیاگھر کے ڈائریکٹر کاکہناہے کہ یہاں پرجانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال کے لیے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں اور جانوروں کے لیے شیلٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ ان کو گرمی سے بچایاجاسکے ۔
ان کاکہناتھاکہ شام کے وقت جب گرمی کادرجہ حرارت کم ہوجاتاہے تب ان جانوروں کو لوگوں کے سامنے لایاجاتاہے تاکہ لوگ انجوائے کرسکیں،ان کاکہناتھاکہ ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہم یہاں جانوروں کی ویلفیئر،اسٹاف کی ویلفیئر اورجو شائقین ہیں ان کی ویلفیئر کو مانیٹر کریں تاکہ شائقین یہاں سے خوش ہوکر جائیں،انہوں نے کہاکہ میں خود دن میں دو سے تین چکر چڑیاگھر کے لگاتاہوں تاکہ سارے چڑیاگھر کی ایکٹیوٹیز کو مانیٹرکرسکوں۔
چڑیاگھرمیںآئے ہوئے لوگوں کاکہناہے کہ یہاں پر بجلی کی بندش اور گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کو دور کرنے اور بچوں کو تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے آئے ہوئے ہیں ان کاکہناتھاکہ یہاں پر بھی گرمی کی شدت زیادہ ہے اور لائٹ کا بھی بندوبست نہیں کیاگیا،ان کاکہناتھاکہ بیشتر جانور گرمی کی وجہ سے اپنے پنجرے میں ہی چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں تاہم انتظامیہ نے پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کابندوبست کیاہواہے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved