Mar 30, 2017 07:41 pm
views : 708
Location : Benazir Bhutto Shaheed Women University
Peshawar - Sports Gala In Women University
پشاور،بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاور میں انٹر کالجز ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ احتتامی تقریب
بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاور میں انٹر کالجز ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ احتتامی
تقریب منعقد ہوئی ،کہیں کھیلوں کے مقابلے ہوئے تو کہیں موسیقی پر طالبات
نے روایتی رقص سے سما ں باندھ دیا۔
بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاور میں سجا طالبات کا خوبصورت میلہ،انٹر کالجز
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں طالبات نے ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لئے خوب
ہاتھ پیر مارے،رسا کشی میں زور آزمائی ہوئی تو پانی سے بھرے نازک غباروں
کو صنفِ نازک سنبھال نہ سکیں۔
کھیلوں کے بعد روایتی موسیقی نے طالبات کو مخصوص انداز میں جھومنے پر مجبور کر دیا۔
انٹر کالجز ٹورنامنٹ میں اکیس کالجز نے حصہ لیا جبکہ فرنٹئیر کالج نےبہترین
کارکردگی دیکھا کر ٹرافی اپنے نام کی،ٹورنامنٹ میں پشاور ،نوشہرہ ،چارسدہ
سمیت فاٹا کی خیبر ایجنسی کی وومن کالجز شامل تھیں جس میں دس مختلف کھیلوں
کا انعقاد کیا گیا۔