Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 30, 2017 07:43 pm views : 741

Location : Navy Dockyard

Karachi- Pakistan Navy,Keel Laying Ceremony of Fast Attack Craft Missile
  • Urdu

کراچی ، پاک بحریہ کے لیے تیار کی جانے والی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) کے تعمیری کام کا آغاز، ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کے لیے تیار کی جانے والی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)کے تعمیری کام کی بنیاد رکھی جانے کی تقریب آج کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل ) ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیر المقاصد بحری جہاز ہے جو اسٹیل اور المونیم کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جس میں مقامی طور پر تیار کیے گئے ہتھیار اور سینسرز نصب ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے طے شدہ وقت سے پہلے اس اہم سنگ میل کے حصول کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس جہاز کی اندرون ملک تیار ی خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے کیونکہ اس جنگی جہاز کی تعمیر سے نہ صرف ڈئزائن اور جہاز سازی کی نئی راہیں استوار ہوں گی بلکہ خود انحصاری کی منزل کی جانب ہمارا سفر مزید آسان اور تیز تر ہو جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس اور کراچی شپ یارڈ کی ڈیزائن اور جہازی سازی کی صلاحیتیں پوری طرح نکھر کر سامنے آئیں گی۔
پاک چائنا اقتصادی راہداری کی جغرافیائی و دفاعی ، سماجی و معاشی اور بحری پہلوؤں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کو علاقائی اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے اور اس کی تکمیل کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں کئی گنا بڑھ جائیں گی ۔ لہذا تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے محفوظ بحری ماحول کے قیام کو یقینی بنانا ہوگا جس کے باعث پاک بحریہ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گی۔ فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)کی شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کراچی شپ یارڈ کو ایک متحرک اور ترقی یافتہ بحری دفاعی عنصر بنانے میں پاک بحریہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی جہاز سازی کی صنعت کو مزید فروغ دینے کے لیے حکومت کے ساتھ ایک نئے شپ یارڈ کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
قبل ازیں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے مینیجنگ ڈائریکٹر رئیر ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ اندرون ملک ڈیزائن کیا جانے والا یہ پہلا منصوبہ کراچی شپ یارڈ اورمیری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے جس نے ہمیں اس مشکل کام کو سرانجام دینے کے لیے اعتماد فراہم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جہاز ہماری اندرون ملک کوششوں کی قومی علامت کے طور پرآئندہ کئی عشروں تک ملک کی خدمت کا فریضہ انجام دیتا رہے گا۔ انہوں نے کراچی شپ یار ڈ میں جاری منصوبوں کا بھی ایک مختصر جائزہ پیش کیا جن میں پا ک بحریہ کی تیسری فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی میری ٹائم پٹرول ویسل، اور پاک آرمی کے لیے بلرڈ پل ٹگز اور کثیر المقاصد بارج اینڈ برج اریکشن بوٹس شامل ہیں۔ انہوں نے کراچی شپ یار ڈ کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی ڈالی اور کہا کہ ہم نے پاک بحریہ کے لیے آبدوز کی تیار ی کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔
مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ نے اس موقع پر وزارت برائے دفاعی پید اوار، بالخصوص چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا شکریہ ادا کیا جن کی مدبرانہ سوچ اور تعاون ان تمام منصوبوں کے پیچھے کار فر ما ہے۔
تقریب میں حکومت پاکستان، پاک بحریہ، صنعتی حلقوں اور کراچی شپ یار ڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved