Mar 31, 2017 12:42 pm
views : 772
Location : pakistan stock exchange
Karachi Stock Exchange
کراچی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،243پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مندی کا
رحجان دیکھا جارہاہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 243پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ47705پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے۔ آج صبح سے مارکیٹ میں مندی دیکھی
جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 279کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا، جس
میں سے106کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،158 کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جب
کہ15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔