Mar 31, 2017 12:47 pm
views : 740
Location : Parachinar Local Market
Parachinar- Blast at Main Bazar
پاراچنار ،مرکزی بازار میں دھماکا ، 10افراد جاں بحق ،40سے زائد زخمی
پاراچنار کے مرکز میں واقع بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 10افرادجاں بحق
40سے زائد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ
بازار میں خریداری میں مصروف تھے۔ جب کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی
آواز دور دور تک سنائی گئی۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار
منتقل کردیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال حکام نے
اب تک 10افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جن میں خواتین اور بچے بھی
شامل ہیں۔ پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز بھی امدادی کاموں کے لیے پارا چنار
بھیجوا دیے ہیں۔
دوسری طرف دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کا کنٹرول
سنبھال لیا ہے اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔