Mar 31, 2017 02:33 pm
views : 815
Location : Sindh Assembly
Karachi- Khuwaja Izhar Ul Hassan Media Talk
کراچی ،سندھ ڈاکا ڈالنا سرکاری طورپر جائز ہے ، خواجہ اظہار الحسن
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر
خواجہ اظہار الحسن نے کہا سندھ میں جو قوانین رائج ہیں اس میں چوری تو منع
ہے مگر ڈاکا سرکاری طورپر جائز ہے۔ ڈاکا آپ جتنا بڑا ڈالیں حکومت آپ کے
ساتھ ہوگی مگر چوری نہیں کرسکتے۔یہ سندھ کا بنیادی قانون ہے۔جب بھی سندھ
حکومت سے بات کروتو آگے سے یہ جواب ملتا ہے کہ قانو ن میں ڈاکا موجود ہے تو
ڈاکا ماریں گے۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا عدلیہ مسلسل سندھ حکومت کے خلاف فیصلے دے رہی ہے
مگر بدقسمتی سے اس پر عمل نہیں کیاجارہاہے۔عالیٰ عدلیہ بھی سندھ حکومت کی
بادشاہت اورفرعونیت کے آگے بے بس نظرآرہی ہیں۔ایک دن پہلے کہا جارہا تھا
کراچی سے100ارب روپے لیں گے۔ مگر ایک پارک تک نہیں بناسکتے ۔ظلم کی انتہا
ہے کہ ایک پرائیوٹ بلڈرکو کچرے کے چار ڈسبن رکھنے کے عوض 100ایکڑ کا پارک
دے دیا گیا۔اور یہ پارک دینے کا اعلان بھی میئر کے سو دن پورے ہونے کے بعد
کیاگیا اس حوالے سے ہمیں پہلے سے ہی شک تھا جو اب یقین میں بدل چکا ہے۔ چند
ٹن کچرا اٹھانے کے عوض پارک دینے کا مطلب بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ڈاکو
قانون کے تحت باغ ابن قاسم پرائیوٹ بلڈر کو دے کر کراچی کے شہریوں کے حق پر
دن دھاڑے ڈاکا ڈال دیاگیا ہے۔
خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا ہم اس ڈاکو راج کے خلاف ہیں اور اس کی سخت
مذمت کرتے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں
گے۔