Mar 31, 2017 03:23 pm
views : 658
Location : Different Areas
Karachi- Governor Visit Green Line Bus Project
کراچی ،گورنر سندھ کا گرین لائن منصوبے پر جاری کام کا معائنہ
گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں جاری گرین لائن بس منصوبے پر جاری کاموں
کا معائنہ کیا۔اس موقع پر منصوبے کے حوالے سے گورنر سندھ کو بریفنگ بھی دی
گئی۔
ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے دوران گورنر سندھ محمد زبیر نے میڈیا کے
نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کراچی کے شہریوں نے اتنی ماڈرن
ٹیکنالوجی اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی ہوگئی۔ گرین لائن بس منصوبہ کراچی کے
شہریوں کے لیے انتہائی خوش گوار احساس ہوگا۔ کراچی کے شہری یہ ہی چاہتے تھے
جس طرح دیگر شہریوں میں جدید بس منصوبے تکمیل پاچکے ہیں اسی طرح کراچی میں
بھی کوئی ایسا پروجیکٹ ہونا چاہیے ، اور آج میں کراچی والوں سے کہتا ہوں
بہت جلد آپ کے شہر میں بھی جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل بس پروجیکٹ آپ کے سامنے
ہوگا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کراچی کے بعد ہم حیدرآباد میں بھی اس طرح کے
پروجیکٹ کے منصوبے پر غور کررہے ہیں ، حیدرآباد میں بھی ٹرانسپورٹ کے شدید
مسائل ہیں ۔ کراچی اور حیدرآباد کے عوام بہت جلد دیکھیں گے کہ کس طرح
وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں ٹرانسپورٹ ،پانی ،صحت اور تعلیم جیسے
مسائل حل ہوں گے۔
گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا سال کے آخر تک دو بڑی ملٹی نیشنل کمپنیا ں
ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اپنا آپریشن شروع کردیں گی اور اس سے 50ہزار کے
قریب نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔