Mar 31, 2017 03:51 pm
views : 1036
Location : Sindh High Court
Karachi - Sardar Heera Singh Media Talk
کراچی، مردم شماری کے فارم میں سکھ مذہب کا نام نہ ڈالنا افسوسناک عمل ہے ، سردار ہیرا سنگھ
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سکھ رہنما
سردار ہیرا سنگھ نے کہا پاکستان میں سکھوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے
مگر اس کے باوجود مردم شماری کے فارم میں سکھ مذہب کا نام نہ ڈالنا
افسوسناک عمل ہے۔ جس پر ہم نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر عدلیہ نے
اس پر فیصلہ دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کہا اگلے مرحلے میں سکھ مذہب کا خانہ
شامل کیاجائے۔ تاہم ہم نے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا اور پھر کیس سپریم
کورٹ چلا گیا جہاں اعلیٰ عدلیہ نے تمام تر دستاویزات دیکھتے ہوئے ادارہ
شماریات کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طورپر سکھ مذہب کا نام شامل کریں
اور فارم دوبارہ پرنٹ کرائیں۔ ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ تھا کہ ہمیں ہماری
شناخت دی جائے اور یہ شناخت ہمیں پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے۔
سردار ہیرا سنگھ نے مزید کہا ہم اعلیٰ عدلیہ کے شکر گزار ہیں جس پر انہوں
نے ناصرف فوری طورپر ایکشن لیا بلکہ فوری طورپر ہدایات بھی جاری کیں۔