لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ
جنرل صادق علی کی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور، سکیورٹی
معاملات اور آپریشن ردالفساد پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور نے دہشت گردوں اور ان کے معاونت
کاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت جاری کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار
کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور کا دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپریشن ردالفساد کے تحت فسادیوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا
گیا ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے
افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے شہید پولیس افسروں ، اہلکاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے
تعلق رکھنے والے افراد کی لازوال قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشر یف نے کہادہشت گردی کے خلاف جنگ
پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔یہ جنگ پاکستان جیت رہا ہے۔عظیم اور لازوال
قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن بحال ہوا ہے۔دہشت گردی، انتہاپسندی،
عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مائنڈسیٹ کو بھی پوری قوت سے کچلنا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہادہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے
مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔پاکستان کے محب وطن
اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و
عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک صفحے پر ہے۔
محمد شہبازشر یف نے کہاپاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف
جنگ میں جرات کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔پاک افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز
سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
بے مثال کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف مزید نے کہاآپریشن ردالفساد سے وطن عزیز
سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا اور پائیدار امن
قائم ہوگا۔