Mar 31, 2017 05:33 pm
views : 790
Location : Bahria Auditorium
Karachi- Naval Chief conferred Military Awards To Pak Navy Personnel
کراچی ،چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کے لئے تقریب تقسیم اعزازات
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے بحریہ آڈیٹوریم میں منعقدہ
ایک پُر وقار تقریب میں پاک بحریہ کے افسران ،سی پی اوز اور سیلرز کو فوجی
اعزازات تفویض کیے۔
ستارہ امتیاز( ملٹری )حاصل کرنے والوں میں کموڈور ذکا ء الرحمان، کموڈور
جاوید اقبال، کموڈور سلمان الیاس، کموڈور محمد عمران، کموڈور زاہد اسلام،
کموڈور عبد الصمد، کموڈور سید وجیہ الحسن، کموڈور محمد اسلم، کموڈور سید
محمد بابر اور کموڈور محمد عرفان شامل ہیں۔
تمغہ امتیاز( ملٹری )کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں کیپٹن توقیر احمد خواجہ،
کیپٹن سید نعمان علی، کمانڈر فراز فاروق، کمانڈر سید ایلیا حسن،
کمانڈرسکندر علی خان،کمانڈر عاطف ضمیر،کمانڈر ساجد نواز،کمانڈر محمد
شہزاد،کمانڈر فیصل عظیم صدیقی،لیفٹیننٹ کمانڈرشجاعت عباس، لیفٹیننٹ کمانڈر
رابعہ انور، لیفٹیننٹ کمانڈر اسد بشیر، لیفٹیننٹ کمانڈرمحمد ارسلان عتیق،
لیفٹیننٹ کمانڈر عاصم زبیر، لیفٹیننٹ کمانڈر محمد شعیب اعوان شامل ہیں۔
تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کمانڈر سید حسن جیلانی کے علاوہ
جوانوں میں محمد عتیق خالد،ارشد خان،ضیغم نذیر رانجھا اور الطاف احمدشامل
تھے۔
تمغہ خدمت( ملٹری)کلاس حاصل کرنے والوں میں سب لیفٹیننٹ توحید اختر،اختر
کریم،محمد حنیف،غلام مصطفیٰ،مہدی الحسن،محمد عباس،جاوید اختر انجم،محمد
اکرم،عبدالرزاق، راؤ محمد خالد،ناصر حسین،وزیر ذادہ،عظمت خان،علی
الرحمان،محمد یوسف اور محمد رمضان شامل ہیں۔علاوہ ازیں 17 جوانوں کو تمغہ
خدمت (ملٹری) کلاس اور 30 سی پی او،سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس سے
نوازا گیا۔
تقریب میں افواج پاکستان کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے علاوہ اعزازات
حاصل کرنے والے افسروں اور جوانوں کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔