Mar 31, 2017 06:46 pm
views : 761
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 206پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد 48155 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 361کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 208 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 138 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔