گوادر ،پا کستان کوسٹ گاڑدز کی کارروائی ، کروڑ
وں روپے ما لیت کی چر س برآمد
پا کستان کو سٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر بلوچستان کے
ساحلی علاقے سے منشیا ت اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔ اسی خفیہ اطلاع کے تناظر
میں پا کستان کوسٹ گاڑدز کے کمانڈر نے اپنے علاقے کی چیکنگ مزید سخت کردی ،
گشت میں اضافہ اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی ۔ گزشتہ رات دوران
موبائل گشت اور مختلف مقامات کی تلاشی کے دوران پا کستان کوسٹ گارڈز کے
جوانوں نے گوادر کے ساحل سمند ر کے قر یب (ربار گوٹھ ، جیوانی ) کے مقام پر
ایک مخدوش گھر میں چھپا ئی گئی تین سواکانوے (391) کلوگرام چر س برآمد
کرلی ۔ پکڑی جانے والی چر س کی مالیت انٹر نیشنل مارکیٹ میں تقریباً 60کروڑ
روپے بتائی جا تی ہے ۔منشیات کو پا کستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے
لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔
ڈائر یکٹر جنرل پا کستان کوسٹ گارڈز بریگیڈ ئیر عتیق الرحمن نے جوانوں کی
اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہو ئے ان کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیا اور
اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل بھی اسی طر ح کی کارروائیاں بھر پو ر جذبے
کے ساتھ جاری رہیں گی ۔