Apr 01, 2017 02:14 pm
views : 691
Location : Anarkali Market
Lahore- Fire in Anarkali Market
لاہور ،انارکلی بازار میں پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، قیمتی سامان جل کرخاکستر
انارکلی بازار کے ایک پلازہ کی بالائی منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے
دیکھتے ہی دیکھتے قریبی گوداموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
لاہور کے انارکلی بازار کے ایک پلازہ کی تیسری منزل پر سجاوٹ کی دکان میں
اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں
لے لیا۔ آگ لگنے کے فوری بعد ریسکیو کی 10 سے زائد گاڑیاں موقع پر پہنچ
گئیں تاہم اسی اثنا میں آگ کے بھڑکتے شعلوں نے قریبی کاغذ کے گودام اور 7
عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
پلازہ میں لگی آگ نے شدت اختیار کی تو قریبی عمارتوں کی بجلی بھی منقطع
کردی گئی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت میں کیمیکل کی موجودگی کے باعث
آگ نے شدت اختیار کی۔
پولیس کے مطابق آگ شادی بیاہ کی سجاوٹ کی دکان میں لگی اور بظاہر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔