Apr 01, 2017 02:31 pm
views : 719
Location : Landhi Garments Factory
Karachi- Garments Factory Fire
کراچی، لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر11 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
کراچی میں جمعے اورہفتے کی درمیانی رات لانڈھی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی کی بھینس کالونی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں
جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی، ابتدا میں فیکٹری
انتظامیہ نے ازخود آگ پرقابوپانے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر فائر بریگیڈ کو
اطلاع دی گئی۔ فائربریگیڈ نے 11 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا
جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیسرے درجے کی تھی، فیکٹری میں موجود
پرانا سوتی کپڑا بہت بڑی مقدار میں موجود تھا جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے
میں مشکلات کا سامنا تھا۔