Apr 01, 2017 04:49 pm
views : 770
Location : Different Petrol Pumps
Karachi- Public Views about Petrol Prices Increases
کراچی ، پٹرول اور ڈیزل 1 روپیہ لٹر مہنگا ، نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا،عوام کی آراء
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، گزشتہ
رات بارہ بجے سے پٹرول اور ڈیزل ایک روپے تک مہنگا ہوگیا۔ قیمتیں بڑھانے کا
اعلان وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول اور ڈیزل بم کا دھماکا کر ڈالا۔ پٹرول
ایک روپے71 پیسے ، ڈیزل ایک روپے 52 پیسے مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا
گیا۔نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت 73 روپے فی لٹر سے بڑھ کر 74 روپے
فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 82 روپے فی لٹرسے بڑھ کر 83 روپے فی لٹر ہوگئی ہے
، اسی طرح مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں اپریل کیلئے بھی
برقراررکھی گئی ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے احسان جتایا کہ اوگرا نے تو قیمتیں زیادہ بڑھانے
کا کہا تھا تاہم ہم محض تھوڑا سا اضافہ کر رہے ہیں۔اپریل کے مہینے میں 3
ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔
اس موقع پرشہری محمد بلال نے کہایہ غریب عوام پر جو پیٹرول بم گرایا گیا
ہےحکومت نے عوام کے ساتھ ناجائزکیا ہے۔جب بھی پیٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہیں
تو اس کے ساتھ ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جا تا ہے ۔حکومت کےسے
اقدام سے غریب عوام کو دووقت کی روٹی کھانامشکل ہوجائے گی۔
ایک اور شہری عبد الجبار نے کہا عوام ویسے ہی بہت پر یشان ہے اور پیٹرول کی
قیمتوں میں اضافے سے مزید پر یشان ہوگی۔حکومت کا فر ض ہے کہ وہ عوام کے
مسائل حل کر ے اور ان کی توجہ عوام کی طر ف ہوں ۔مہنگا ئی روز بروز بڑھتی
جارہی ہے لیکن روزگا ز نہیں ہے ۔