لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پرنس آف ویلز،برطانیہ کے سینئر مشیر محمد امرسی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پرنس آف ویلز،برطانیہ کے
سینئر مشیر محمد امرسی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پرنس آف ویلز نے
سینئر مشیرکی تعلیم ،صحت اوردیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جامع اصلاحات
پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی غیر معمولی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر پرنس آف ویلز،برطانیہ کے سینئر مشیر محمد امرسی نے کہاشہبازشریف
نے تعلیم ،صحت اوردیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے نمایاں کام کیا
ہے۔پنجاب میں ترقی اورخوشحالی دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشر یف نے کہاتعلیم ترقی اورخوشحالی کا زینہ
ہے۔پنجاب حکومت نے تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔برطانیہ اور پاکستان
میں بہترین تاریخی تعلقات موجود ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان
اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشر یف نے مزید کہا پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر کے اہم شرکت دار ہیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر صباحت رفیق بھی اس موقع پر موجود تھیں۔