Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 01, 2017 05:10 pm views : 767

Location : Wapda House

Faisalabad- State Minister for Water and Supply Abid Shair Ali Press Conference
  • Urdu

فیصل آباد، پاناما کیس کا فیصلہ جلد متوقع ہے ہم فیصلے پر سجدہ ریز ہوں گے، عابد شیر علی

وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہناہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد متوقع ہے ہم فیصلے پر سجدہ ریز ہوں گے اورعمران خان ناکامی کے بعد تیسری شادی کی تیاری کرلیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ پاناما کے معاملے میں ہمارا دامن صاف ہے ہم نے اپنے بزرگوں کی قبروں کا بھی ٹرائل کروایا بہت جلد کیس کا فیصلہ آنے والا ہے ہم عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر سجدہ ریز ہوں گے اور عمران خان ناکامی کے بعد اپنی تیسری شادی کی تیاری کریں۔
عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تمام حواری چور اور ڈکیت ہیں اگر جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ آجائے تو ٹھیک ہے اور کسی اور کے حق میں عدالتیں فیصلہ دیں تو کہتے ہیں کہ ڈیل کا حصہ ہے اگر عمران خان نے فیصلوں کی ناکامی پر عدالتوں پر حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی دربار سے لنگر اورمزارت کا مال کھاتے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا اتنا وزن نہیں جتنی بھڑکیں مارتے ہیں ہم بنی گالہ کی بھڑکوں کا جواب اپنےکام سےدیں گے۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پورے سندھ کی ایک سڑک بتادیں جو پنجاب کی ایک عام سڑک کا مقابلہ کرسکے ان کی حکومت نے سندھ کو ہاتھوں، لاتوں اور منہ سے لوٹا ہے اب آصف زرداری کراچی میں بھی چند سیٹیں جیت جائیں تو بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved