سرگودھا،گدی نشین نے بیس افراد کو قتل کر دیا
سرگودھا کے نواحی علاقے 95 شمالی کی درگاہ علی محمد گجر کے متولی عبدالوحید
نے ساتھیوں کی مدد سے 20 افراد کو قتل کردیاہے،قتل ہونے والوں میں سے 16
افراد کا پوسٹ مارٹم کر کے لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں جب کہ مرنے
والوں میں 4 خوااتین بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں میں 10 مقامی، 2 اسلام آباد،
ایک لیہ جبکہ ایک پیر محل کا شہری شامل ہے۔
ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے
کہ درگاہ کے متولی نے مقتولین کو پہلے نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور
پھر انہیں چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں
بحق افراد میں 4 خواتین اور 16 مرد شامل ہیں جبکہ دو خواتین سمیت 4 افراد
زخمی ہیں۔