خانیوال،لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
لیڈی ہیلتھ ورکرزکی جانب سے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف ڈی سی آفس کے باہر دھرناجاری ہے
لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ دھرنا اس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک سی
او ڈاکٹر فضل کریم ان کے مستقل کرنے کےحکم نامے جاری نہیں کر دیتے۔
خانیوال میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرناجاری ہے۔
خواتین نے رات کو چھوٹے بچوں کو سڑک پر ہی سلا یا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ
دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک سی او ڈاکٹر فضل کریم ان کے مستقل کرنے
کے حکم نامے آرڈرجاری نہیں کر دیتے۔
لیڈٰ ہیلتھ ورکرز نے شکوہ کیا ہے کہ کہ ان لوگوں کے آرڈر ہو رہے ہیں جو
رشوت دے رہے ہیں، سی او ڈاکٹر فضل کریم اپنے چہیتوں کو نواز رہے
ہیں،مظاہرین نے ڈی سی خانیوال اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس کرپشن پر ایکشن
لینے کا مطالبہ بھی کیا۔