سرگودھا،وزیر اوقاف پنجاب زعیم قادری کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
سرگودھا واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،واقعے کے حقائق جلد سامنے لائیں گے،صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری
مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء زعیم حسین قادری نے سرگودھا کے نواحی علاقے چک
پچانوے شمالی میں قتل کے اندوناک واقعے کے ملزمان کو کڑی سزا دینے کا
اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے اصل حقائق جلد سب کے سامنے لائیں گے
جبکہ زعیم قادری نے جعلی پیروں اور تعویز گنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت
کارروائی کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔
زعیم قادری کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں آباسی سے دور مزارکو2سال قبل مقامی
لوگوں نے تعمیرکیاتھا مزارمحکمہ اوقاف اور پنجاب حکومت کے زیر انتظام نہیں
اسے مقامی لوگ ہی چلا رہے ہیں،واقعے کا پتا چلنے پر انتطامیہ حرکت میں آ
گئی،کچھ گرفتاریاں کر لی گئی ہیں۔
زعیم ادری کا مزید کہنا تھا کہ سرگودھا واقعے کاسکیورٹی سے کوئی تعلق
نہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس 8سے 10منٹ میں جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔انہوں نے
کہاکہ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام 552دربارہیں جبکہ ابتدائی معلومات کے تحت
یہ دربارمقامی لوگوں کی ملکیت ہے۔