Apr 02, 2017 10:28 pm
views : 799
Location : Kala Khatai Road
Lahore- Punjab Food Authority In Action
لاہور،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،جعلی دودھ اور مکھن برآمد
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ویجیلنس سیل کی نشاندہی پر جعلی دودھ اور مکھن سے ڈیری پراڈکٹس بنابے والا یونٹ پکڑ لیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ویجیلنس سیل کی نشاندہی پر جعلی
دودھ اور مکھن سے ڈیری پراڈکٹس بنابے والا یونٹ پکڑ لیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز
رافیہ حیدر کے مطابق شاہدرہ کے قریب کالا خطائی روڈ پر کوالٹی ڈیری آئس
کریم کے نام سے یونٹ چلایا جا رہا تھا۔ پاوڈر اور کیمیکل سے دودھ اور مکھن
بنا کر آئس کریم تیار کی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ تمام پاوڈر، کیمیکل
اور دیگر اجزاء بھی ایکسپائر پائے گئے۔ وہاں پرایکسپائر کیمیکل اور پاوڈر
سے بنی اشیاء کو غلط لیبل لگا کر ڈیری پراڈکٹس ظاہر کیا جا رہا
تھا۔ڈائریکٹر آپریشنز نے کہاایسی اشیاء بچوں اور بڑوں کی ذہنی و جسمانی
نشوونما کو شدید متاثر کرتی ہیں۔