چارسدہ، مسافرکوچ میں آتشزدگی،پانچ افراد زخمی
چارسدہ، غنی خان روڈ پر فلائنگ کوچ میں اگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر تباہہوھئی ہے جبکہ پانچ مسافر زخمی ہیں۔
چارسدہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ میں وائر شارٹ ہونے سے کوچ میں اگ
بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ
سے گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی اور اس میں سوار پانچ مسافر زخمی
ہو گئے جن کو ایمبولینس کے زریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا جن
میں سے ۳ افراد شدید زخمی بنائے جاتے ہیں ۔