Apr 03, 2017 12:00 am
views : 785
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 27 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان ،27پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو مارکیٹ میں
مثبت رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 27پوائنٹس کے اضافے
کے ساتھ48183پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 324کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 126کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،188کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہو ا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔