Apr 03, 2017 03:33 pm
views : 822
Location : Domestic Place
Lahore- Shahbaz Sharif Addresses
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب کا پنجاب اکنامک فورم کی تقریب سے خطاب
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب سے غلطیاں ہوئی ہیں تاہم اب و قت ہے کہ ہم سب
ملکر اپنی غلطیوں کو سدھاریں اور ملکی وسائل سے استفادہ حاصل کریں،ہم ملکر
محنت دیانت اور امانت کے ذریعے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے
ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہورکے نجی ہوٹل میں پنجاب اکنامک فورم سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1979 میں پاکستان کی فی کس آمدنی چائنہ سے زیادہ
تھی،ہم ستر کی دہائی میں معاشی طور پر چائنہ سے آگے تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2007 میں دیامیر بھاشا ڈیم کے لیے زمین بھی نہیں خریدی گئی تھی صرف انتخابات کے لیے تشہیری مہم کی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرپشن ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اس کرپشن میں اشرافیہ شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں ملک میں مارشل لاء لگانے والوں نے
پاکستان کو تباہ کیا، سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کے پنجاب کے
چیلوں نے بھی کرپشن کی۔