فیصل آباد،وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا پختون قومی کنونشن سے خطاب
پختون قومی کنونشن کی طرف سے وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔
فیصل آباد کے جھنگ روڈ پر اپیل ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پختون قوم کی ملک اور مسلم لیگ ن سے محبت
ہمارا قیمتی اثاثہ ہے،جبکہ حکومت پنجاب اور پاکستان کے لئے پختونوں کی
خدمات قابل ستائش ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
رانا ثنااللہ نے پارا چنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار
دھماکے میں شہید ہونیوالوں کی اکثریت پختون تھی دہشتگردی کو کسی ایک قوم سے
جوڑنا افسوسناک عمل ہے،دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا اسکا کسی قوم سے کوئی
تعلق نہیں ہوتا۔