Apr 03, 2017 05:11 pm
views : 806
Location : Different Hospitals
Peshawar- Health Workers Protest
پشاور ،سرکاری ہسپتالوں میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹس اور کلاس فور ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال ،مریض رل گئے
پشاور کے ہسپتالوں میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹس اور کلاس فور ملازمین نےقلم چھوڑ
ہڑتال کردی ،سرکاری ہسپتالوں میں مریض رلتے رہے،ملازمین نے ہیلتھ پروفیشنل
الاونس ملنے تک احتجا ج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل
کمپلیکس سمیت صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور کلاس فور
ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑ تال کی اور احتجاجی مظا ہرے کیے۔
مظاہرین نے مطا لبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت دیگر ملازمین کی طرح انکے لئے
بھی ہیلتھ پروفیشنل الاونس کا اعلا ن کریں،مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاج
جاری رہے گا۔
ہڑتال کے باعث مریضو ں کو بھی شدید مشکلا ت سے دوچار ہونا پڑرہاہے، او پی
ڈی میں کمپوٹرائزڈ رسید نہ ملنے پر مریض بھی رلتے رہے جبکہ ہسپتالوں میں
کئی گھنٹوں تک کام ٹھپ ہوکر رہ گیا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ نے کام مزید متاثر ہونے سے بچنے کی خاطر مینول او پی ڈی
رسید دینے کے لئے دیگر ملازمین بٹھا دیے ہیں جبکہ انتظامیہ نے ہڑتال کرنے
والے ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی عندیہ دے دیاہے۔
.مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں اس قسم کے ہڑتال سے مریض
بری طرح متا ثر ہوتے ہیں۔حکومت کو اس معا ملے کا فوری حل نکالے