Apr 03, 2017 06:07 pm
views : 798
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Meeting With 106th Course Managment Delegation
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے 106 ویں نیشنل مینجمینٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے 106 ویں نیشنل مینجمینٹ کورس کے شرکاء
نے ملاقات کی ۔ نیشنل مینجمینٹ کورس کے شرکاء نے گورنر سندھ محمد زبیر سے
ملاقات گورنرہاؤس میں کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال،ہمسایہ ممالک سے پاکستان کے
سفارتی تعلقات،ان میں مزید اضافہ کے اقدامات،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
پاکستان کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاجغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف
جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے۔
سی پیک پورے خطہ کے لئے گیم چیلنجر کی حیثیت رکھتا ہے ۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاسی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی
کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ملک کا اقتصادی
مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمر ہے۔ بڑے صنعتی مراکز اور کاروباری
اداروں کے باعث کراچی کو ملک کا معاشی حب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا امن و امان کے قیام کے بعد کراچی سرمایہ کاری
کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے۔کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں جگہ
دلوانے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔بہتر نظم و نسق کے نت نئے چیلنجر
سے نمٹنے کے لئے افسران کی مسلسل تربیت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔اس طرح کے
کورسز سے افسران کی انتظامی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔عوامی مسائل کے حل
میں افسران کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا اہل افسران کسی بھی حکومت کا اثاثہ ہوتے ہیں
کیونکہ ان کی کارکردگی حکومت کی کامیابی کیلئے ضروری ہوتی ہے۔
وفد کے اراکین نے گورنر سندھ نے صوبہ کی سیاسی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں،امن
و امان، کراچی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے کئے جانے والے
اقدامات اور گورنر کے آئینی کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے سوالات بھی
کئے۔