Apr 03, 2017 06:32 pm
views : 768
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises by 71 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس میں71پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے روزپیرکو مارکیٹ میں غیر
معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 71پوائنٹس کے
غیر معمولی اضافے کے بعد48227پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر372کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے128کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
230کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔