Apr 03, 2017 07:17 pm
views : 807
Location : Peshawar Police Line
Peshawar- IG KPK Briefing
پشاور،نئےآئی جی پی خیبرپختونخوا صلاح الدین مسعود کی پشاور پولیس لائن میں پہلی میڈیا بریفنگ
نئے ائی جی پی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کا پشاور پولیس لائن میں پہلی
میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا بتھا کہ آئی جی کے وسیع اختیارات مشاورت سے
استعمال کریں گےجبکہ بے بس اورمظلوم شہری تک خود رسائی میری ذاتی کوشش ہو
گی،شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں میرے موبائل پر پیغام بھیج سکتے
ہیں،عوام کے ساتھ پولیس کے حسن سلوک پرخصوصی توجہ دیں گے۔
آئی جی کے پی کے کا کہنا تھا کہ پولیس کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانے کی
پالیسی بنا رہے ہیں جس کے لئے پولیس پالیسی بورڈ تشکیل دے رہے ہیں جبکہ نئے
پولیس آرڈرکواصل شکل میں نافذ کریں گےاور ساڑھے تین سال سے پولیس کی رائج
پالیسی من وعن نافذ رہے گی۔
صلاح الدین محسود کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آرمی اورحساس
اداروں کے ساتھ موثرروابط قائم کریں گےجبکہ عوامی حقوق کی پاسداری کے لئے
پولیس میں سزا اورجزاکا عمل تیزکیا جائے گا،خیبرپختونخوا پولیس اب بھی
غیرسیاسی اور کسی بھی قسم کی مداخلت سے پاک رہے گی۔