Apr 03, 2017 08:14 pm
views : 767
Location : Naval Headquarter
Islamabad- Royal Australian Air Force Chief visits NHQ
اسلام آباد ، رائل آسٹریلین ایئر فورس کے سربراہ کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
رائل آسٹریلین ایئر فورس کے سربراہ ایئر مارشل گیون نیل ڈیویس نے نیول
ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد
ذکاء اللہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور عزم بشمول
پاک بحریہ کی کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے
آپریشنز میں شرکت پر روشنی ڈالی۔
رائل آسٹریلین ایئر فورس کے سر براہ نے خطے میں استحکام اور میری ٹائم
سکیورٹی کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور عزمِ
صمیم کی تعریف کی۔