Apr 04, 2017 12:36 pm
views : 739
Location : Different Areas
Quetta- Spring Seasons Starts
کوئٹہ ، موسم بہار کی آمد آمد، طویل خشک سالی کا سامنا کرنے والی زمین خوبصورت پھول اگلنے لگی
وادی کوئٹہ میں موسم سرما میں پڑنے والی بارشوں اور برف باری کے مثبت اثرات
موسم بہار میں دکھائی دینے لگے سالوں سے خشک زمین پر بارش کی بوندیں پڑیں
تو زمین پر خوبصورت پھول کھلنے سے زمین دلکش نظارے پیش کرنے لگی۔
وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما میں پڑنے والی بارش اور برف باری کے
مثبت اثرات سامنے آنے لگے طویل خشک سالی کا سامنا کرنے والی زمین خوبصورت
پھول اگلنے لگی پھولوں کی خوشبو سے سارا علاقہ مہک اٹھا ہے خشک سالی کے
باعث بنجر ہو جانے والی زمین پر کھلنے والے پھول دیکھ کر اہل علاقہ کے
چہروں پر بھی رونق لوٹ آئی ہے۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں پھول کھلنے سے ہر منظر دلکش بن گیا ہے
خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگ دور دور سے دشت کی جانب آنے
لگے ہیں۔
اس موقع پر ایک شہر ی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی دھرتی قدرتی حسن سے
مالامال ہے جس کا حسن طویل خشک سالی اور توانائی کا بحران بھی ماند نہ کر
سکی موسم سرما میں ہونے والی بارشوں اور برفباری کے اثرات موسم بہار میں
خوبصورت جلوؤں کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔