کراچی،گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ
ایک طرف توبالائی علاقوں میں سردی کی شدت کم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی ہے
جبکہ دوسری جانب سندھ میں گرمی نے ڈیرے ڈالناشروع کردیے ہیں۔کراچی میں سورج
کی تپش بڑھ گئی ہے ۔شہرمیں گرم موسم کے آتے ہی لوگ مختلف مشروبات
کااستعمال کرناشروع کردیتے ہیں ۔
گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لیموں پانی ،گنے کارس ،پھلوں کے جوس
اوردیگر مشروبات کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے اورلوگوں کی بڑی تعداد ٹھنڈے ٹھنڈے
مشروبات کااستعمال کرتی نظرآتی ہے۔