Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 04, 2017 01:10 pm views : 876

Location : PAF Base Faisal

Karachi- Azeem Dawood Pota Funeral Prayer
  • Urdu

کراچی،65 کی جنگ کے ہیرواور سابق گورنر سندھ ائر مارشل (ر) عظیم داؤد پوتا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سابق گورنر سندھ اور 1965ء اور1971ء کے جنگی ہیروائیر مارشل عظیم داؤد پوتا کراچی میں انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ پی اے ایف بیس فیصل میں ادا کی گئی۔
پاک فضائیہ گہرے دکھ اور رنج کے ساتھ یہ اعلان کیا گیا ہے کہ 1965ء اور 1971ء کی پاک بھارت جنگوں میں کارہائے نمایاں سر انجام دینے والے ائیرمارشل عظیم داؤد پوتا (ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ جرأت) مختصر علالت کے بعد آج کراچی میں انتقال کر گئے۔ آپکی عمر 84برس تھی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ پی اے ایف بیس فیصل پر ادا کی گئی۔ بعد ازاں انکی تدفین پی اے ایف بیس کورنگی کریک کراچی کے قبرستان میں کی گئی۔انکی نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ ، ائیر مارشل اسد لودھی ، وائس چیف آف ائیر سٹاف، پاکستان ائیر فورس ، کورکمانڈرکراچی کے علاوہ اعلیٰ فوجی اور سول عہدیداران نے شرکت کی ۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے قومی ہیروائیر مارشل عظیم داؤد پوتا کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ پاک فضائیہ کے سر براہ نے کہا کہ ایک جری پائلٹ ، top gun، ایک محبِ وطن پاکستانی اور اپنے پیشہ کے ساتھ مخلص ائیر مارشل عظیم داؤد پوتا نہ صرف پاک فضائیہ کے ائیر مینوں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک مشعلِ راہ اور قابل تقلید ماڈل کا درجہ رکھتے تھے۔
ائیر مارشل عظیم داؤد پوتا14ستمبر 1933کو بمبئی (برٹش انڈیا) کے ایک تعلیم یافتہ خاندان میں پیدا ہوئے۔ 1951میں ڈی جے سائنس کالج کراچی سے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے رائل پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور میں شمولیت اختیار کی۔ پانچ مہینے کی فوجی تربیت کے بعد انہیں مزید فضائی تربیت کے لئے آسٹریلیا بھیج دیا گیا۔1955میں پوائنٹ کک میں چار سال کی پر جوش تربیت کے بعد آپ پاکستان ائیر فورس واپس آئے اور ایک پر عزم فائٹر پائلٹ کے طور پر اپنا کیرئیر شروع کیا۔
1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران سکواڈرن لیڈرعظیم داؤد پوتا نے 15براہ راست حملے اور 5ائیر ڈیفنس مشن کئے جس میں دشمن کی زمینی افواج کی ٹینک ، گنز اور گاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچایا ۔ 21ستمبر 1965کو انکی زندگی کا یادگار لمحہ تھا جب انکی فارمیشن نے واہگہ اٹاری سیکٹر پر بمباری کر کے دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا۔جنگ کے دوران انکی شاندار کارہائے نمایاں سر انجام دینے پر سکواڈرن لیڈر عظیم داؤد پوتا کو ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔
1983میں زمبابوے کے صدر کی خصوصی درخواست پر ائیر مارشل عظیم داؤد پوتا ائیر فورس آف زمبابوے کے غیر مقامی کمانڈرمقرر کر دیئے گئے۔ انہوں نے زمبابوے کی فضائیہ کی تشکیلِ نو کے مشکل چیلنج کی ذمہ داری اٹھائی اور اسے بہترین طریقے سے سر انجام دیا۔ 1986میں انہیں شاندار خدمات پر زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے اپنے وطن کے دوسرے بڑے اعزاززمبابوے آڈر آف میرٹ سے نوازا۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved