Apr 04, 2017 01:15 pm
views : 765
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 68 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت رحجان ،68پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسر ے روز منگل کو مارکیٹ
میں مثبت رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 68پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ48296پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 287کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 152کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،124کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہو ا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔