لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس
لغاری نے ملاقات کی۔ملاقات کے دورانجنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں
اور فلاحی پروگراموں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاجنوبی پنجاب کے عوام کی
ترقی اور خوشحالی مجھے بے حد عزیز ہے۔جنوبی پنجاب میں میگا پراجیکٹس کی
تکمیل سے عوام کو ثمرات مل رہے ہیں۔ اربوں روپے کے نئے منصوبوں پر بھی
تیزرفتاری سے کام جاری ہے۔جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے پروگراموں پر
پیشرفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔
محمد شہبازشریف نے کہاجنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اضافی
وسائل فراہم کئے جار ہے ہیں۔ملتان میٹرو بس پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام
کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے۔ میٹرو بسیں چلنے سے شہریوں کو بین الاقوامی
معیار کی جدید اور تیز رفتار سفری سہولتیں میسر آئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہامفاد عامہ کے منصوبوں کی مخالفت عام آدمی کی ترقی
اور خوشحالی کی مخالفت ہے۔پاکستان کے باشعورعوام ترقی کے مخالفین کو پہچان
چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزیدکہامسلم لیگ (ن) کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو مزید خوشیاں دے گی۔