Apr 04, 2017 03:15 pm
views : 726
Location : Different Hospitals
Peshawar- Hospital Strike 2nd Day
پشاور،سرکاری اسپتالوں میں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری
پشاور کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ملا زمین کی
ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے ملازمین نے دیگر ملازمین کی طرح ہیلتھ
پروفیشنل الاونس کا مطالبہ کیا ہے۔صوبے کے تمام ہسپتالوں میں پانچ ہزار سے
زائد آئی ٹی ملازمین پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں جمع ہو کر احتجاج کر رہے
ہیں ہڑتال کے با عث ایل آر ایچ، ایچ ایم سی اور کے ٹی ایچ میں مریضوں کو
مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے
ملازمین کی ہڑ تال سے شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں کمپیوٹر سے چلنے والے معا ملات ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے خصوصی گفتگو رکتے ہوئے حیات آباد میڈیکل
کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو شہزاد خان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کی وجہ سے ان کا
کام بند نہیں ہوا ہے انہوں نے دیگر اسٹاف کو پرچیاں بنانے پر لگایا ہوا ہے ۔