پشاور،کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کی جانب سے خیبر زلمی ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
پشاور کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کی جانب سے خیبر زلمی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا
آغاز ہوگیا ہے، جس میں 4 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں،ٹورنامنٹ چھ اپریل تک جاری
رہے گا۔
پشاور کے جم خانہ کرکٹ گراونڈ میں خیبر زلمی بلائنڈ 160ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ
کا آغاز ہوگیاہے جس میں پشاور، بہاول پور، آزاد کشمیر اور اٹک کی ٹیمیں
شرکت کر رہی ہیں، ٹورنامنٹ میں پانچ اپریل تک ہر دن دو میچز کھیلے جائیں گے
جبکہ چھ اپریل کو فائنل کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اٹک اور بہا ول پور کی ٹیموں کے ما بین کھیلا گیا
جس میں بہاول پور نے ٹاس جیت کر اٹک کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،اٹک کی ٹیم
نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 12 اورز میں 105 رنز بنائے۔ جوا ب میں بہاول پور
کی ٹیم نے ہدف باآسانی 10 اوورز میں پورا کرلیا۔
ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے چاروں ٹیمیوں کے کھلاڑی بے تاب نظر آرہے ہیں۔