Apr 04, 2017 04:42 pm
views : 760
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 160 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 160 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسر ے روزمنگل کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 160
پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 48066 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ
کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 138 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 214کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔