Apr 04, 2017 04:47 pm
views : 743
Location : Garhi Khuda Bakhsh
Larkana- Ghanwa Bhutto Addresses
لاڑکانہ،پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو کا تقریب سے خطاب
پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں تقریبات
جاری ہیں، ملک بھر سے لوگ برسی میں شرکت کیلیے پہنچے ہیں جبکہ خواتین کی
بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ میں موجود ہے۔
والفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں سیکیورٹی کے انتہائی
سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 6 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں کے علاوہ
رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کی جانب
سے بھی تقریب کا انعقاد کیا گیاہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو کا
کہنا تھا کہ اگر انکی پارٹی اقتدار میں آجاتی ہے تو کسان دوست منصوبوں کے
ذریعے کسانوں کو خوشحال کردے گی ،جبکہ ملک کو کرپشن اور دہشت گردی سے پاک
کردیں گے۔