کراچی، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال،پیٹرول نا یاب
کراچی میں آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث شہر قائد میں
پیٹرول کی قلت بحرانی کیفیت اختیار کرچکی ہے اور کئی علاقوں میں پیٹرول
پمپس بند ہیں۔
آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث شہر کے بیشتر پمپس پر
پیٹرول کا بحران پید ا ہوگیا ہےجس کے باعث عوام کی بڑی تعداد پیٹرول کے
حصول کے لیے پریشان نظر آرہی ہے۔
کراچی میں ڈیفنس، بلدیہ، صدر، گارڈن، لائنزایریا سمیت مختلف علاقوں میں
پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا جہاں شہری پیٹرول کے لیے
گاڑیوں کے علاوہ مزید بحران کے خدشے کے پیش نظر بوتلیں اور بڑے کین لیے
لائنوں میں کھڑے ہیں۔
بعض علاقوں میں پیٹرول مالکان مہنگے داموں پیٹرول فروخت کررہے ہیں جبکہ
کلفٹن اور ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں کیماڑی، کورنگی، سلطان
آباد، شیریں جناح کالونی سمیت اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی بیشتر پیٹرول
پمپس بند کردیئے گئے ہیں۔
اس موقع پر نوجوان اجے نے کہا آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی تین دن
سے ہڑتال جاری ہے جس کے باعث ہم کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کئی
گھنٹوں سے ہم پیٹرول کے لئے پر یشان ہورہے ہیں،پیٹرول ملکان یہ تک نہیں
بتا رہے کہ پیٹرول کب ملے گا۔
ایک شہر ی نسیم نے کہا آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی ہڑتال عوام
کوپر یشان کرنے کی بات ہے،پیٹرول کا استعمال روز ہوتا ہے اگر پیٹرول نہیں
ملے گا تو عوام کیا کرے گی۔حکومت نے ابھی کچھ دن پہلے پیٹرول کی قیمتیں
بڑھئیں تھیں لگتا ایسا ہے کہ مزید پیٹرول کی قیمتیں بڑھنا چاہتے ہیں ۔
ٹریفک پولیس اہلکار میر ظفر حسین نے کہا حکومت کوچایئے تھا کہ عوام کو پہلے
بتا یا جائے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں،حکومت کو پیٹرول میں
عوام کوریلیف فراہم کرنا چایئے تھا،شہر میں جاری پیٹرول کی ہڑتال کے باعث
عوام کو شید ید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہےشید ید گرمی کے باعث عوام کو
لمبی لمبی قطاروں میں لگنا پڑرہا ےہ اور کئی کھنٹوں کی جہدوجہد کے بعد پیٹر
ول مل رہا ہے ۔