Apr 04, 2017 06:11 pm
views : 686
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh call on by COMKAR Rear Admiral Athar Mukhtar
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے کمانڈر کراچی ریئرایڈمرل اطہر مختار کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے کمانڈر کراچی ریئرایڈمرل اطہر مختار نے
ملاقات کی ۔ کمانڈر کراچی ریئرایڈمرل اطہر مختار نے گورنرسندھ محمد زبیر سے
گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملا قات کے دوران پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت
میں مزید اضافہ،دفاع وطن کے چیلنجر اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر
تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاپاک بحریہ دنیا کی بہترین بحری فوج
ہے جس کی پروفیشنل مہارت کا پوری دنیا لوہا مانتی ہے۔پاک بحریہ ملک کی
سمندری حدود کی نگرانی و نگہبانی کا فریضہ احسن طریقہ سے انجام دے رہی ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہاخطہ میں بحری دہشت گردی اور اسمگلنگ کی
روک تھام کے ضمن میں بھی پاک بحریہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
کمانڈر کراچی ریئرایڈمرل اطہر مختار نے کہامادر وطن کی سمندری حدود کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔