لاہور، بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے ملک مزید مستحکم ہوگا،ایاز صادق
قومی اسمبلی کےاسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو
بااختیار بنانے سے ملک میں جمہوری عمل مزید مستحکم اور عوام کے مسائل ان کی
دہلیز پر حل ہوں گے۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب
کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں
یقین رکھتی ہے ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو منظم کرنے کا
بنیادی مقصد مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بناناہے ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل پارٹی کی مقامی سطح پر تنظیم سازی
کا مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پرایاز صادق نے نومنتخب عہدیداروں
سے حلف لیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر تمام جماعتوں کے
ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہےاور جون سے پہلے تمام امور کو حتمی شکل دئے دی
جائے گی۔
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ پانامہ دستاویزات کا معاملہ عدالت عظمی میں
زیر سماعت ہے ۔ سیاسی جماعتیں اس حوالے سے بچگانہ بیان بازی کی بجائے
فیصلے کا انتظار کریں۔