Apr 05, 2017 01:51 pm
views : 701
Location : Lahore General Hospital
Lahore- Health Minister Punjab Media Talk
لاہور،وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
لاہور جنرل ہسپتال کے باہر وزیر صحت برائے پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران
نذیروزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق شہر کے تمام ہسپتالوں میں
ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
جائیگی۔
رہنما پاکستان مسلم لیگ پرویز ملک کے ہمراہ ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ واقعے کے بارے میں کچھ
بھی کہنا قبل از وقت ہوگا،تحقیقاتی ادارے تفتیش کر رہے ہیں،کچھ ہی دیر میں
واقعے کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی۔
خواجہ عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق ائر فورس کا
جوان اویس جو چھٹیوں پر آیا ہوا تھاجاں بحق جبکہ چار افراد شہید اورسولہ
زخمی ہوئے ہیں۔